کراچی : وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔ وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی افراد کو میرپورخاص بورڈ میں امتحانات میں جس نے بھی بٹھایا ہے انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ملوث افسران کیخلاف کارروائی کرکے ان کو معطل کیا جائے گا۔ اسماعیل راہو نے سیکریٹری جامعات و بورڈ محمد مرید راہموں کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے وزیرتعلیمی بورڈ نے کہا ہے کہ حقائق پر مبنی مفصل رپورٹ پیش کی جائے۔