ضمنی انتخابات پر فافن کی رپورٹ آ گئی

ضمنی انتخابات پر فافن کی رپورٹ آ گئی
پنجاب ضمنی انتخابات پر فافن کی رپورٹ آ گئی. فافن کے مطابق رپورٹ 20 حلقوں کی 638 پولنگ سٹیشنز پر مبنی ہے، پارٹیز نے ضابطہ اخلاق کو نظر انداز کیا گیا، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے. فافن کے مطابق جینڈر گیپ میں کمی آئی جو کہ خوش آئند ہے ، پولنگ کا منظم اور برقت آغاز ہوا، عمومی طور پر پولنگ پراسس منظم رہا، بیلٹ اور ووٹرز کے انتخاب کی رازداری بہتر کرنے کی ضرورت ہے، خواتین اور خواجہ سراؤں کی معاونت کو یقینی بنایا گیا، پولنگ سٹیشن پر بینر، پوسٹرز، جھنڈے لگا کر قواعد کی خلاف ورزی کی گئی . فافن کے مطابق عمومی طور ووٹوں کی گنتی شفاف طریقے سے ہوئی، رزلٹ فارم مہیا کیے گئے، پی پی 7 کے علاؤہ بروقت نتائج جاری کئے گئے، عمومی طور انتخاب پرامن رہا. خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کی 20 نشستوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو 15 اور ن لیگ کو 4 نشستوں پر کامیابی ملی تھی جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔