پی ٹی آئی کے38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع

pti submitted 38 affidavits of MNA to ECP
کیپشن: pti submitted 38 affidavits of MNA to ECP
سورس: google

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی جبکہ 3 آزاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے۔

ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔

تحریک انصاف کے نمائندہ نے الیکشن کمیشن میں فہرست جمع کرائی، پی ٹی آئی نے اضافی دستاویز بھی منسلک کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 آزاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے، صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عاف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں۔

ذرائع تحریک انصاف نے بتایا کہ تینوں آزاد اراکین قومی اسمبلی کے وابستگی فارم آج جمع کرادیں گے۔

Watch Live Public News