لاہور ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس ملک کو خراب کرنے کے لیے عمران کا ڈرامہ 2014 میں کینٹینر سے شروع ہوا ٗ انہوں نے انتقامی کاروائی کے علاوہ کچھ نہیں کیا ٗ تمام عدالتیں خالی پڑیں ہیں ٗ جج ارشد ملک نے مرنے سے پہلے توبہ کی ٗ ارشد ملک نے نواز شریف سے گھر آ کر معذرت کی ٗ ارشد ملک کے بیان کے بعد کچھ پوشیدہ نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تین سال کا وقت گزر گیا عمران کا جھوٹ کھل کر سامنے آیا ٗ یہ احتساب کا ڈرامہ پوری دنیا میں ذلیل و خوار ہو چکا ٗ جب نیب سے کچھ نہیں بنا اب ایف آٸی اے کو پیچھے لگا دیا ٗجہانگیر ترین کو این آر او دے دیا ٗ یہ ساری دنیا کے سامنے ہے کہ جہانگیر ترین کو این آر او دیا ٗ جہانگیر ترین کے ساتھ بھی زیادتی ہو رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا کلچر اور پنجاب کی زبان میٹھی ہے ٗ پنجابی پیار کی زبان ہے ٗ پنجابی میں وارث شاہ کا کلام پڑھیں ٗ پنجاب کی زبان محبت کی زبان ہے ٗ شہباز شریف کی سربراہی میں لیگل ٹیم آج بلا رکھی ہے ٗ پہلے نیب میں ذلیل کیا گیا ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیب سے کچھ نہیں ملا تو اب ایف آٸی اے میں لے آئے ہیں ٗ میری ایف آئی اے کے ڈی جی اور ڈائریکٹر سے گزارش ہے کہ اپنی سروس کو اس انتقامی سوچ کی نظر نہ کریں ٗ ایف آئی اے افسران سے انصاف کی امید ہے۔