کراچی (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے عوام کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے ڈبے کے دودھ سے سیلز ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ڈیری ایسوسی ایشن کراچی کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک وفد نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق سے اہم ملاقاتیں کی جن میں حکومت نے یہ خوشخبری سنائی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے اس بڑے فیصلہ کے حوالے سے وزیر خزانہ نے ایسوسی این کے وفد کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ وفاقی حکومت نے ڈبے کے دودھ پر عائد کیا جانے والا سیلز ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملاقات میں شوکت ترین نے ڈیری سیکٹر پر عائد کیا جانے والا سیلز ٹیکس ختم کرنے کے لیے وفد کو یقین دہانی کرائی۔