ویب ڈیسک: پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر کا سعودی عرب کی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے جدہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا ، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر کی ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا ، دورے کے اختتام پر پی این ایس بابر نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس الریاض کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔
اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مضبوط دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔