ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پورے عدالتی نظام پر حملہ ہے، یہ پاکستانی آئین اور عدلیہ کے لیے سیاہ دن ہے۔
ایوان میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترمیم کےبعد عدالتوں کو محکوم بنایا جائے گا، انہوں نے اتنی تنقید مودی پر نہیں کی جتنی آج عدلیہ پر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے شعر پڑھ کر آزاد عدلیہ کی توہین کی ہے، ہم مذمت کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میموگیٹ کمیشن کس نے بنایا تھا؟ ایوان اس وقت ترمیم نہیں کرسکتی جب تک ریزرو سیٹیں پوری نہ ہوں۔