(ویب ڈیسک ) رواں سال حج کے دوران مکہ مکرمہ میں گرمی کے باعث کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حج کے دوران گرمی سے 577 جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر سے ،144 کا تعلق انڈونیشیا سے ، اردن کے 60 اور تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے۔ دوران حج گرمی سے جاں بحق ہونے والوں میں ایران کے 11، سینیگال کے 3 حاجی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے رواں سال حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر رکھی تھی ۔سعودی حکومت کی جانب سے زائرین کیلئے جگہ جگہ پانی کے فواروں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔