واٹس ایپ سروس بحال ہو گئی

واٹس ایپ سروس بحال ہو گئی
ویب ڈیسک: واٹس ایپ سروس بحال ہو گئی ہے۔ میسجنگ سروس واٹس ایپ کا سرور ڈاؤن ہو نے کی وجہ سے چند ہی منٹ میں صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ واٹس صارفین کو اپنے پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنے آ رہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بھی واٹس ایپ کی سروس متاثرہوئی۔ صارفین کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شکایات کے انبار لگ گئے۔ چند ہی منٹوں پر ٹوئٹر پر واٹس ایپ کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ وہ نہ صرف واٹس ایپ بلکہ انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کے استعمال میں بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔