لاہور (پبلک نیوز) پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن تبدیل، کمشنر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عثمان یونس کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر تعینات کر دیا گیا۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن جاود اقبال کو سیکرٹری زکوٰۃ و عشر تعینات کر دیا گیا۔ کمشنر سرگودھا فرح مسعود کو سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔تعیناتی کے منتظر غلام فرید کو سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔ ڈی جی کچی آبادیز منظور حسین، چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقر کو کمشنر سرگودھا کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔