عوام کیلئے اچھی خبر، بجلی سستی کرنے کی منظوری

عوام کیلئے اچھی خبر، بجلی سستی کرنے کی منظوری
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) پاکستانی عوام کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے وزیراعظم عمران خان کے مراعاتی پیکج پر اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے کمی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ فیصلے کے وفاقی حکومت بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ خیال رہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ صارفین کو مارچ سے جون تک بجلی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ حکومت بجلی صارفین کو 106 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔