لاہور: پی ٹی آئی کارکنوں نے رات گئے پولیس کی گاڑی پرحملہ کیا اور گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے، کارکنوں کے پتھراؤ سے پولیس اہلکاروں کو بھاگ کر جان بچانا پڑی۔ لاہورمیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس کو نشانے پر رکھ لیا ۔ پی ٹی آئی کارکن رات گئے پولیس کی گاڑی پر پل پڑے اور شیشے بھی توڑ دیئے ۔ کارکنوں کے پتھراؤ سے پولیس اہلکاروں کو بھاگ کر جان بچانا پڑی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن اسلحہ ساتھ لے گئے، پی ٹی آئی مظاہرین نے کینال روڈ پر بھی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ زمان پارک سے موٹر سائیکل پرگزرنے والے پولیس اہلکار کو بھی زدوکوب کیا گیا۔ نگران پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔