پبلک نیوز: اسلام آباد پولیس کی جانب سے یوم پاکستان 2024 کے موقع پر نیا ترانہ جاری کردیا گیا۔ یوم پاکستان 2024 کے موقع پر ہر پاکستانی کے دل میں پاکستان کی عظمت مزید بلند ہو جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کے عظیم دن کے لحاظ سے اسلام آباد پولیس نے شاندار ترانہ ریلیز کیا،اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کیا گیا ترانہ پاکستان کی خدمت اور حفاظت پر مامور جوانوں کا ترجمان ہے۔
"جنت سے بلاوا" نامی ترانہ اسلام آباد پولیس کے جوانوں کی انتھک کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے،اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ ترانے میں وطن کے بیٹوں کی قربانیوں اور ملک سے بےلوث محبت کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا گیا۔
اس ترانے کے دل موہ لینے والے چند بول کچھ یوں ہیں۔
"جنت سے بلاوا آیا ہے"
"دھرتی نے مجھ کو پکارا ہے"
"میں نے باندھا ہے سر پہ سفید کفن"
"مجھے ماں کی دعا کا سہارا ہے"۔