(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ، عدالت گرفتارکرکےپیش کرنیکا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سمیت 12 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ، ملزمان کو 2 اپریل کو گرفتار کر پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
ملزمان کو صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کے 164 کے بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 164 کے بیانات 17 جنوری کو ریکارڈ کروائے گئے تھے ۔
وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں علی امین گنڈاپور، شہباز گل، مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، شبیر اعوان، شیریں مزاری اور شبلی فراز شامل ہیں ۔
خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف سانحہ 9 مئی کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے ، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ سٹی افتاب احمد کی استدعا پر جاری کیے گئے ہیں ۔
ملزمان پر ساتھیوں کے ہمراہ میٹرو بس اسٹیشن، 15 آفس اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔