15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

لاہور ( پبلک نیوز) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے پندرہ پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی عابد عباس انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی راولپنڈی تعینات کر دیئے ہیں۔ محمد اشرف کی ایس پی سی آئی اے فیصل آباد تعیناتی کی گئی ہے۔ نعیم عزیز کو ایس پی صدر فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

طاہر مصطفی ایس پی اسپیشل برانچ ڈی جی خان تعینات ہوئے ہیں جبکہ آصف صدیق ایس پی انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی برانچ گوجرانوالہ تعینات کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔