عدالت نے چھوٹو گینگ کا پولیس پر حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

عدالت نے چھوٹو گینگ کا پولیس پر حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں ملتان بینچ نے چھوٹو گینگ کا پولیس پر حملہ کیس کا فیصلہ جاری کر دیا ،چھو ٹو گینگ  کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت گیارہ  ملزمان کی سزائے موت کو برقرار۔

تفصیلات کےمطابق آٹھ ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کر دیا گیا، مسٹر جسٹس صداقت علی خان اور مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری فیصلہ سنایا،ملزمان کے خلاف تھانہ بنگلہ اچھا راجن پور کی حدود میں مقدمہ درج تھا۔

پولیس پر حملہ میں چھ پولیس اہلکاروں شہید ہوئے تھے،حملہ میں سات پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے، چھوٹو گینگ نے تقریباً چوبیس پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

Watch Live Public News