پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے

پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے
لاہور: پاک فوج کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میجرجنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس فیک نکلے،جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا، تاثر یہ دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے، پاک فوج کے خلاف جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔