سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ہرگز نہیں جھکیں گے کیونکہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں انسان ہیں، ہم تاریخِ عالم کے اس عظیم ترین قائد (محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) کی امت ہیں، جنہوں نے ہمیں رب العزّت کے حضور اس عہد میں باندھا کہ خالقِ کائنات کے سوا ہم کسی کے بھی سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔اس بدترین کریک ڈاؤن اور ملک میں قائم دہشت کے اس راج، جسکی زد میں آج تحریک انصاف اور اس کے سپورٹرز ہیں اور جس کا مظاہرہ تو مشرف اور ضیاء کے مارشل لاء ادوار میں بھی نہ کیا گیا، کے پیچھے یہ ذہنیت کارفرما ہے کہ ہم اہلِ پاکستان بھیڑوں کا ایک ریوڑ ہیں جنہیں با آسانی خوفزدہ کرکے طاقت کی…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 19, 2023
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بدترین کریک ڈاؤن اور پریشر کے باوجود نہ جھکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ بدترین کریک ڈاؤن اور ملک میں پھیلائی گئی دہشت جسکی زد میں آج تحریک انصاف اور اس کے سپورٹرز ہیں، ایسے کریک ڈاؤن کا مظاہرہ تو مشرف اور ضیاء کے مارشل لاء ادوار میں بھی نہیں کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ اس تمام بدترین صورتحال کے پیچھے یہ ذہنیت کارفرما ہے، ہم اہلِ پاکستان بھیڑوں کا ایک ریوڑ ہیں جنہیں با آسانی خوفزدہ کرکے طاقت کی ننگی نمائش کے آگے جھکایا جاسکتا ہے۔