بانی پی ٹی آئی کی تصویر کے بعد ویڈیو منظرعام پر آگئی

بانی پی ٹی آئی کی تصویر کے بعد ویڈیو منظرعام پر آگئی
کیپشن: Imran khan's video
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی گذشتہ روز سپریم کورٹ پیشی کے دوران ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی اب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی پیشی کے دوران ہی کی ایک مختصر ویڈیو بھی گردش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں نیب ترامیم کیس میں  بانی پی ٹی آئی   ویڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،10 ماہ عمران خان کی جھلک سامنے آئی تو سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل کی سبسکرپشن میں تیزی ،فالوورز کی تعداد 11ہزار سے 79 ہزار تک پہنچ گئی،سوشل میڈیا پر ان کی تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں عمران خان نے سکائی بلیو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی سپورٹرز اور صحافی برادری کی جانب سے ان کی اُسی روز میں بنائی گئی ’شارٹ‘ ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔

سینیئرصحافی عمران ریاض نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو شیئر کرتے کیپشن میں لکھا ’ کلپ ‘

سوشل میڈیا صارفین پر بھی ان کی یہ ویڈیو کافی مقبول ہوچکی ہے اور پی ٹی آئی سپورٹرز اس مختصر ویڈیو کو دیگر سوشل میڈیا ایپس پر شیئر کررہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی سے اظہار محبت کررہے ہیں جبکہ مخالفین کی ایک بار پھر نیندیں اڑ گئیں ہیں۔

Watch Live Public News