ویب ڈیسک: پیزا ایک ایسا فاسٹ فوڈ ہے جو پوری دنیا میں سب کو پسند ہے۔ یقینی طور پر، ہم گھر پر پیزا بناتے ہیں اور وہ اچھے ہوتے ہیں لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ پیزا کے ڈبے کے ساتھ ڈیلیوری بوائے کو دیکھ کر ہمیں ایک اور ہی طرح کی خوشی ملتی ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کا گول پیزا چوکور باکس میں ہی کیوں آتا ہے؟ یقینی طور پر جب آپ کا پیزا ڈیلیور ہوتا ہے تو اس کے باکس میں سوچنا ایک عجیب سی بات معلوم ہوتی ہے تاہم پیزا کیلئے ہمیشہ چوکور باکس ہی انتخاب کیوں کیا جاتا ہے؟ اس کے پیچھے ایک خاص وجہ ہے؟ اس دلچسپ وجہ کا جواب یہ ہے کہ ایک مربع باکس کو بنانا گول باکس کے مقابلے میں بہت آسان اور سستا ہے۔ جبکہ یہ چوکور باکس گول کے مقابلے میں زیادہ با سہولت ہوتے ہیں۔ دراصل گتے کی ایک شیٹ سے ایک سرکلر باکس آسانی سے نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ گول کناروں کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ گول ڈبہ تیار کرنے کے لیے گتے کے متعدد ٹکڑوں، جوائننگ پیسز اور تکنیکی مہارت چاہیے ہوتی ہے ۔ ان تمام وجوہات کے سبب گول باکس تیار کرنے میں زیادہ محنت اور پیداواری لاگت درکار ہوتی ہے۔ چوکور بکس گتے کے ایک ٹکڑے سے بنے ہوتے ہیں، اس کی نقل و حمل نسبتاً آسان ہوتی ہے۔ جب کھولے ہوئے چوکور پیزا باکسز کو ایک ساتھ اسٹیک کیا جاتا ہے تو اس میں بہت کم جگہ لگتی ہے اور اسے بھیجنا بہت آسان ہوتا ہے۔