کراچی ( پبلک نیوز) ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سطح 18 اعشاریہ 34 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ 17 ہزار ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی 18 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1اعشاریہ 07 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 10 کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مرغی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے کا اضافہ ہوا۔ زندہ برائلر مرغی کی فی کلو 249 سے بڑھ 270 روپے فی کلو ہوگئی۔ اڑھائی کلو گھی کا ٹن 30 روپے مزید مہنگا ہو گیا۔ اڑھائی کلو گھی کا ٹن 969 روپے تک پہنچ گیا۔ فی درجن انڈوں کی قیمت میں 3 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی درجن انڈوں کی قیمت 185روپے ریکارڈ کی سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دورے دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔ مٹن، دہی و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1 روپے کمی ہوئی۔ رواں ہفتے ایل پی جی، ٹماٹر، چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔