پاکستان میں بجلی کے بلیک آؤٹ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

پاکستان میں بجلی کے بلیک آؤٹ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
اسلام آباد: پاکستان میں بجلی کے بلیک آؤٹ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلیک آؤٹ کراچی پاور پلانٹ کے ٹو اور کے تھری میں استعمال شدہ آلات لگانے سے ہوا۔ کراچی سمیت کئی شہروں میں بجلی کے حالیہ بریک ڈاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ وزارت توانائی کو پیش کردی گئی۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلیک آؤٹ کی وجہ کراچی پاور پلانٹ کے 2 اور کے 3 ٹاور نمبر 26 پر غیر معیاری کام ہے۔ کے ٹو اور تھری میں استعمال شدہ آلات لگا دئیے گئے تھے جبکہ استعمال ہونیوالے کنیکٹرز میں تبدیلیاں کرکے عارضی انٹرکنکشن کیلئےاستعمال کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پراجیکٹ ٹیم نے ٹاورنمبر،26، 26-A اور 27پر2019 میں 25سال پرانے کنڈکٹر استعمال کئے اور پلانٹس کی حساسیت کے باوجود مقررہ معیارات کےمطابق باقاعدہ مرمت ،دیکھ بھال نہ کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق وزارت توانائی رپورٹ کی روشنی میں فوری تادیبی کارروائی کر رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔