امریکہ اور آسٹریلیا نے فرانس کو دفاعی معاہدے میں دھوکا دیا ؟

امریکہ اور آسٹریلیا نے فرانس کو دفاعی معاہدے میں دھوکا دیا ؟
پیرس ( ویب ڈیسک ) فرانس آخر کار امریکہ ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے فراڈ پر پھٹ پڑا ، فرا نس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور آسٹریلیا نے آبدوز خریداری کے ٹھیکے سے متعلق جھوٹ بول کر آسٹریلین عوام کا پیسہ چوری کیا، برطانیہ سے سفیر ابھی واپس نہیں بلایا ہے لیکن ان کی موقع پرستی سے واقف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کی طرف سے امریکہ اور آسٹریلیا سے احتجاجاً اپنے سفیر واپس بلانے کے اعلان کے بعد چہ مگوئیوں کا سلسلہ اب تھم گیا ہے جب فرانس نے آخر کار اس کی وجہ بتا ہی دی ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور آ سٹریلیا کی طرف سے آبدوز خریداری کے ٹھیکے سے متعلق غلط بیانی کی گئی، اس طرح کا جھوٹ ، توہین اور اعتماد توڑنے کی حر کتیں نہیں چلیں گی۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ سفیر واپس بلا کر ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کیا ہے اور یہ بتانے کی کوشش کی ہے اور امریکہ اور آسٹریلیا کی اس دھوکے بازی پر ہم کس قدر ناراض ہیں اور ہمارے درمیان بحران کس قدر شدید ہے، برطانیہ سے سفیر ابھی نہیں بلایا لیکن یہ واضح کرتے ہیں کہ ہم ان کی موقع پرستی سے واقف ہیں،اس سکیورٹی معاہدے میں برطانیہ تیسرے پہیے کی طرح تھا۔ مزید برآں یورپی یونین نے بھی امریکہ ، آسٹریلیا اور برطا نیہ پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبدوز معاہدہ مشورے کے بغیر کیا گیا ، یورپی وزیر خارجہ جوزف بوریل نے کہا کہ یورپ پہلے ہی خطے میں 12 کھرب ڈالر کی دفاعی سرمایہ کاری کر چکا ہے، اس معاہدے سے فرانس کے خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

Watch Live Public News