موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار

موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار
کراچی ( پبلک نیوز) محکمہ داخلہ سندھ کا بڑا فیصلہ۔ موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار۔ ریل میں سفر کرنے والوں کے لیے بھی 20 ستمبر تک کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی۔ ریل گاڑیوں، ہوم ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔ سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ۔ بس سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو  سیل کیا جائے گا۔ ہوٹل، ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ۔ سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم۔ محکمہ داخلہ سندھ نے این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کر دئیے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔