کراچی: پولیس کا کومبنگ آپریشن، 3ملزمان گرفتار، ڈیڑھ لاکھ نقدی، منشیات اور پستول برآمد

کراچی: پولیس کا کومبنگ آپریشن، 3ملزمان گرفتار، ڈیڑھ لاکھ نقدی، منشیات اور پستول برآمد
کراچی (پبلک نیوز) اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی کے اطراف میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، تین مبینہ منشیات فروش گرفتار، تین ملزموں سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد، ملزموں سے بھاری مقدار میں منشیات اور ایک پستول بھی ملا۔ تفصیلات کے مطابق کٹی پہاڑی سےملحقہ علاقے میں آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری کٹی پہاڑی سے ملحقہ تنگ گلیوں میں داخل ہوئی جن میں خواتین سرچرز بھی شامل تھیں۔ پولیس حکام کے مطابق آپریشن میں تین تھانوں کی نفری نے حصہ لیا۔ ڈی ایس پی تیموریہ کی کمانڈ میں آپریشن کیا گیا۔ اس دوران تین مبینہ منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ جن سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد نقدی جبکہ بھاری مقدار میں منشیات اور ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں کی گئیں جن میں 963 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں۔ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے 82 سے زائد غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے 6 ملزمان کو گرفتار۔ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 45 موٹرسائیکلیں اور 2 گاڑیاں تحویل میں لی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔