روپے کی قدرمیں کمی، ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

روپے کی قدرمیں کمی، ڈالر پھر مہنگا ہوگیا
کراچی : روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،انٹربینک میں ڈالر 237 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قمیت میں 1 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 237 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 236 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 165 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100 انڈیکس 41 ہزار 513 پوائنٹس پر بند ہوا۔جبکہ مارکیٹ میں 14 کروڑ 82 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔