کورونا کے حوالے سے جھوٹی خبروں پر سعودی عرب کا ایکشن

کورونا کے حوالے سے جھوٹی خبروں پر سعودی عرب کا ایکشن
ریاض (ویب ڈیسک)اب سعودی عرب میں عالمی وبا کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے والے کو پانچ سال تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے ٗ اس حوالے سے خاص طور پر سوشل میڈیا کو مانیٹر کیا جائے اور ایسے اشخاص کی شناخت اب کوئی مسئلہ نہیں رہا ۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں یہ تنبیہ کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے اور عوامی محافل میں عالمی وبا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ غلط بیانی تو نہیں کر رہے اور نہ کوئی کسی غلط خبر کو آگے پھیلانے کے ذمہ دار بن رہے ہیں۔ٹویٹر پر جاری ہونے والے ایک بیان میں یہ تنبیہ کی گئی ہے کہ ایسا کرنے والے کو ایک سال سے پانچ سا ل اور ایک لاکھ ریال سے دس لا کھ ریال تک سزا دی جا سکتی ہے اور اگر سزا ملنے کے بعد اس نے غلطی دہرائی تو یہی سزا دہرائی بھی جا سکتی ہے۔

Watch Live Public News