اسلام آباد (پبلک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد پر بحث کرنے کیلئے اجلاس جمعہ صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فرا نسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا اس حوالے سے کالعدم تحریک لبیک کے حکومت سے مذاکرات کے بعد فرانسیسی سفیر کی ملک بدر ی کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے بجائے ہنگامی طور پر آج تین بجے طلب کیا گیا تھا ۔اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ٗ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی وزیر اعظم کو پابند کریں کہ وہ قرارداد منظور کے عمل کے دوران اسمبلی میں موجود رہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اس ایوان سے ایسی آواز بلند ہونی چاہیے کہ پوری دنیا کو معلوم ہو کہ یہ قوم اپنے نبی ﷺ سے کتنی محبت کرتی ہے۔https://twitter.com/NAofPakistan/status/1384373152218849280اس سے قبل قومی اسمبلی کے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری کی جانیوالی تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر لیا گیا تھا ٗ ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بروز جمعرات 22اپریل کو ہونا تھا لیکن اب شیڈول تبدیل کرتے ہوئے آج سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا۔