ویب ڈیسک: سمارٹ فون اس وقت ہر کسی کے ہاتھ یا جیب میں موجود ہوتا ہے۔ دنیا میں بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اس چیز کو دیکھتے ہوئے بچوں کے لیے الگ سے سمارٹ فون بنانے کا فیصلہ کیا۔ اب وہ سمارٹ فون تیار ہو چکا ہے۔
بچوں کے استعمال کے لیے بنائے گئے اس فون کو نووس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سمارٹ فون بھی ہے، سمارٹ واچ بھی اور مصنوعی ذہانت والا سپیکر بھی۔ اس میں 4 جی نیٹ ورک کے لیے سپورٹ موجودہے، اس سے ویڈیو، آڈیو کالز سمیت سمارٹ مسیج بھی کیے جا سکتے ہیں۔
اس فون کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں والدین لاک اور پابندیوں لگا سکتے ہیں۔ فون کو تلاش کرنے کے لیے کئی آپشنز کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ بچوں کے چھوٹے ہاتھوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جبکہ نووس کی بیٹری دیگر فونز کی نسبت تین گنا زیادہ کام کرنے والی ہے۔
کمپنی نے بچوں کے لیے تیارہ کردہ اس فون کی قیمت صرف 199 ڈالر رکھی ہے۔