کراچی: (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے. 100 انڈیکس مندی کے باعث 46 ہزارکی سطح برقرار نہ رکھ سکاجس کے باعث100انڈیکس 45 ہزار 943 پوائنٹس پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزکاروبار کا اختتام 46 ہزار 333 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرایک روپے48پیسےمہنگا ہو کر 185روپے92پیسےکاہوگیا. 4روزمیں انٹربینک میں ڈالر4روپے37پیسےمہنگاہوا. ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک روپے70پیسےمہنگا ہو کر 187روپے20پیسےکاہوگیا، 4روزمیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر5روپے50پیسےمہنگاہوا.