سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فیملیز کے ارکان عمرہ کی ادائیگی کے بعد دارالحکومت ریاض پہنچ ہی رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے ۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب کے نواحی گائوں اسلام نگر کے رہائشی وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں مقیم تھے ۔ تمام افرادعمرہ ادا کرنے کے بعد مدینہ منورہ سے ریاض واپسی کے بعد القصیم کے قریب حادثے کا شکارہوگئے جس میں 9 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ۔ خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔