وہاب ریاض کا قومی ایتھلیٹس کیلئے بڑا اعلان

وہاب ریاض کا قومی ایتھلیٹس کیلئے بڑا اعلان
لاہور: پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے قومی ایتھلیٹس کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ مشیر کھیل وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ نیشنل گیمز میں پنجاب کے میڈلسٹ ایتھلیٹس کو کیش انعام دیا جائے گا، کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم ایتھلیٹس کو انعام دیں گے ، کیش انعام تمام میڈلسٹ ایتھلیٹس کو ملے گا ۔ وہاب ریاض نے کہا کہ سنگلز اور ڈبلز کے گولڈ میڈلسٹ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے، سلور میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ جبکہ برانز میڈلسٹ کو ایک لاکھ روپے انعام ملے گا ، ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلسٹ کو دس لاکھ روپے ملیں گے، سلور میڈلسٹ کو پانچ جبکہ برانز میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔