وفاقی وزیر توانائی کاعلی امین گنڈاپور کو خط،ملاقات کیلئےوقت مانگ لیا

وفاقی وزیر توانائی کاعلی امین گنڈاپور کو خط،ملاقات کیلئےوقت مانگ لیا
کیپشن: وفاقی وزیر توانائی کاعلی امین گنڈاپور کو خط،ملاقات کیلئےوقت مانگ لیا

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق سردار اویس احمد خان لغاری نے خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری روکنے سے متعلق اقدامات پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کا وقت مانگا ہے، ملاقات میں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے صورتحال بہتر کرنے پرغور کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی نے خط میں لکھا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی چوری روکنے کیلئے پولیس کی مدد فراہم کی جائے، پولیس کی مدد سے خیبرپختونخوا میں بجلی چوری کیخلاف مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے، پولیس کے تعاون کیلئے آپ سے ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتا ہوں، کے پی میں آپریٹ کرنے والی پیسکو اور ٹیسکو خراب کارکردگی والی ڈسکوز میں شامل ہیں۔

اویس احمد خان لغاری نے خط میں مزید لکھا کہ رواں مالی سال کیلئے پیسکو اور ٹیسکو کے نقصانات کا تخمینہ 188 ارب روپے لگایا گیا ہے، بجلی چوری روکنے، نقصانات کم اور ریکوریز میں بہتری کیلئے ملک گیر مہم شروع کی ہے، مہم کی کامیابی کا دارومدار صوبائی حکومتوں کے تعاون پر منحصر ہے، نقصانات نے پاور سیکٹر کی پائیداری پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ ٹیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں کمزور حکومتی عملداری کا چیلنج درپیش ہے، ممکنہ حل میں ٹیسکو کے علاقوں میں ریکوری کیلئے صوبائی حکومت جامع پلان مرتب کرے، دوسرا ممکنہ حل یہ ہے کہ صوبائی حکومت ٹیسکو کے علاقوں میں پاور سپلائی کا بیڑا اٹھالے۔

Watch Live Public News