ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈیون تھامس پر پانچ سال کی پابندی عائد

ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈیون تھامس پر پانچ سال کی پابندی عائد

(ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیزکرکٹر ڈیون تھامس پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے  ویسٹ انڈیزکرکٹر ڈیون تھامس پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈیون تھامس ہر طرز کی کرکٹ کے لیے نا اہل قرار پائے ہیں۔

  آئی سی سی کے مطابق   ڈیون تھامس نے سری لنکا کرکٹ،  ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور سی پی ایل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی سات خلاف ورزیاں کیں ، ڈیون تھامس نے تمام سات خلاف ورزیوں کو تسلیم کیا ہے۔

Watch Live Public News