ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت مںظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو لاہورمیں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ اور گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں رہنما زیر حراست ہیں۔