(بپلک نیوز) محمد شکیل خان : آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلیا کی ہی تھالیا میک گراکا دوسرا ،ویسٹ انڈیز کی ہیلےمیتھیوز ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرےنمبر پر آگئیں۔
ویمنز بیٹنگ رینکنگ
ویمنز بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی جگہ نہ بناسکی۔
ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹائن کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ بھارت کی دیپتی شرما دوسرے،پاکستان کی سعدیہ اقبال ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے پوزیشن پر پہنچ گئیں۔ باؤلنگ میں نشرہ سندھو کی نویں پوزیشن برقرار ہے۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ
ویمنز ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کا پہلا نمبر برقرار، نیوزی لینڈ کی ایمیلا کردوسرے،آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر تیسرے،بھارت کی دیپتی شرما چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈاررینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود۔