یو اے ای کے آل راؤنڈر محمد وسیم آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار

یو اے ای کے آل راؤنڈر محمد وسیم آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار

(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات   کے آل راؤنڈر محمد وسیم کو آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے یو اے ای کے آل راؤنڈر محمد وسیم آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ  ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔

متحدہ عرب امارات  کے کپتان   محمد وسیم آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار پانے والے پہلے یو اے ای کرکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ مینز پلیئر آف دی منتھ کےلیے پاکستان کے شاہین آفریدی اور نمیبیا کے گیرہاڈ ایراسمس کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News