چیمپیئز ٹرافی 2025:آئی سی سی چیف کیوریٹر اینڈی ایٹکنسن  نے پاکستان کا دورہ  مکمل

 چیمپیئز ٹرافی 2025:آئی سی سی چیف کیوریٹر اینڈی ایٹکنسن  نے پاکستان کا دورہ  مکمل
کیپشن: چیمپیئز ٹرافی 2025:آئی سی سی چیف کیوریٹر اینڈی ایٹکنسن  نے پاکستان کا دورہ  مکمل

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی 2025 کی تیاری،آئی سی سی چیف کیوریٹر اینڈی ایٹکنسن  نے پاکستان کا دورہ  مکمل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران اینڈی ایٹکنسن نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں پچز کی تیاری کا معائنہ کیا۔ اینڈی ایٹکنسن نے قذافی اسٹیڈیم ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا وزٹ کیا۔

اینڈی ایٹکنسن نے اسکوائر کی پچز اور پریکٹس پچز کا جائزہ لیا، اینڈی ایٹکنسن نے گراونڈ اسٹاف کو ہچز کی تیاری کے حوالے سے بریف کیا۔ اینڈی ایٹکنسن نے دورے کے دوران گراؤنڈ اسٹاف کے پاس گراؤنڈز کے لیے دستیاب مشینری کا بھی جائزہ لیا۔

Watch Live Public News