پاکستان کی تیز ترین اتھلیٹ فائقہ ریاض نے وزیر اعلی مریم نواز سے اپیل کر دی

پاکستان کی تیز ترین اتھلیٹ فائقہ ریاض نے وزیر اعلی مریم نواز سے اپیل کر دی
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان:  پاکستان کی تیز ترین  خاتون  فائقہ ریاض کی پیرس اولمپکس کی تیاری، مگر نہ تو کو چ ہےنہ کیمپ اور نہ ہی کوئی اور سہولت۔اپنی مدد آپ کے تحت ملک کا نام بڑے اسٹیج پر روشن کرنے کوتیار۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور حکومت سے سپورٹ کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں وائلڈ کارڈ انٹری  پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے تیار اسپرنٹر فائقہ ریاض کوچ کےبغیر ٹریننگ کرنے پر مجبور۔پنجاب اسٹیڈیم  میں  ٹریننگ میں مصروف  فائقہ ریاض یوں توحکومتی سپورٹ نہ ہونے پر افسردہ  ہیں مگر پاکستان کا نام روشن کرنے کے  لئے دن رات  محنت کررہی ہیں۔

پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فائقہ ریاض نے  کہا کہ  انہیں کوچ کی سخت ضرورت ہے۔ڈیڑھ سال ہوگیا وہ بغیر کوچ کے ٹریننگ کر رہی ہیں۔ کوچ کی خدمات کے لئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھی درخواست دی مگر اب تک درخواست پر کوئی عمل نہیں ہوا ۔

انہوں نے حکومت اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازسےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انکے  ٹریننگ میں کوچ  کو شامل کیا جائے تا کہ وہ کوچ کی نگرانی میں ٹریننگ کر سکیں۔انکے کوچ ساہیوال  میں  رہتے ہیں اسی لئے انکا کبھی کبھار لاہور آنا ہوتا ہے تو ٹریننگ ہو جاتی ہے۔اگر میرے لئے کیمپ لگایا جائے تو کوچ بھی آجائیں گے اور انکی ٹریننگ اچھی ہوجائے گی۔ابھی کوچ کے ساتھ آن لائن بات چیت ہوتی رہتی ہے ،کوچ کے نہ ہونے سے انکی غلطیاں بتانے والا کوئی نہیں ہے کہ ٹریننگ کے دوران کونسی غلطی ہورہی ہے اگر کوچ ہوں گے تو انہیں  غلطی پر قابوپانے میں آسانی ہوگی۔

 فائقہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بھی ایک  کیمپ لگایا گیا ہے مگر وہاں  بھی انکے کوچ نہیں ہیں۔

ان  کا مزید کہنا تھا کہ جیسے مریم نواز نے خواتین کے لئے پنک گیمز کروائیں تو وہ اُن میں شرکت نہیں کر سکیں کیونکہ وہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلتی ہیں اور پنک گیمز صرف یونیورسٹی لیول کی  تھیں۔ میری گزارش ہے کہ آپ جیسے خواتین کو سپورٹ کر رہی ہیں تو میں بھی پاکستان کی بیٹی ہوں ، مجھے بھی سپورٹ کریں،میں اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جارہی ہوں اور پاکستان کا فخر ہوں۔

فائقہ ریاض پیرس اولپمکس سے پہلے  اگلے مہینے ایران میں ہونےوالے انڈور چیمپین شپ  میں شرکت کریں گی۔

اپنی ڈائٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ دیسی  لوگ  ہیں جو ملتا ہے کھا لیتی ہوں مگر کوچ نے پروٹین،انڈے ، دلیا ، دودھ، ریڈ بینز ، روٹی  اور کالے چنے  کھانے کا کہا ہے کہ یہ چیزیں ضرور کھانی ہیں۔

واضح رہے کہ اٹک میں ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ میں 100 میٹر، 200 میٹر اور لانگ جمپ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نیشنل چیمپئن  بنی اور پاکستان کی تیز ترین فیمیل اتھلیٹ کا خطاب بھی اپنے نام کیا،،فائقہ ریاض اولمپکس کے لئےہفتے میں 6  دن سخت گرمی میں  کئی گھنٹوں تک ٹریننگ کرتی ہیں۔ جس میں ٹریک ایونٹ ، ویٹ ٹریننگ ، ایکسپلوزو پاور، اور اگر جسم تھکاوٹ کا شکار ہو تو پھر ہلکی ٹریننگ ہوتی ہے،، 

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔