سلیکشن کمیٹی، وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو ہٹا دیا گیا

سلیکشن کمیٹی، وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو ہٹا دیا گیا
کیپشن: wahab riaz and Abdul Razzaq
سورس: web desk

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سبکدوش کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہیں رہے, ان کی سبکدوشی کے بعد محمد یوسف اور اسد شفیق سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں, ورلڈکپ اسکواڈ کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی نے من مانیاں کیں، قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی ازسرنو تشکیل دی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کا  عندیا دے چکے تھے، چیئرمین پی سی بی کی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے ملاقات کے بعد ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز   وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینیئر منیجر بھی تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچز گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے اہم ملاقات کی تھی۔

محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دیا اور کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے، کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگیا تھا، ایونٹ میں اسے نا تجربہ کار امریکا اور پھر بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 
 

Watch Live Public News