ویب ڈیسک:(محمدساجد)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی ’پبلک نیوز‘کے سینیئر رپورٹر فہدشہباز کے ساتھ بحث و تکرار ہوگئی، ویڈیو بنانے سے منع کردیا، سخت سوالات پوچھنے پر شبلی فراز برہم ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ’ پبلک نیوز ‘ کے سینیئر رپورٹر فہد شہباز نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز سے سوال کیا کہ ’ خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ ن لیگ ہمیں آرمی چیف سے لڑانا چاہتی ہے تو یہ نہ کرے؟ جواب دیتے شبلی فراز نے کہا آپ اس کو سمجھے نہیں ن لیگ بیساکھیوں پر کھڑی حکومت ہے اُس کی کوشش یہی ہے کہ یہ تناوع برقرار رہے اور وہ حکومت میں بیٹھے رہیں گے، فارم 47 کے باوجود بھی’ Minority ‘ کی حکومت ہے، مخصوص نشستیوں کے بعد بڑی پارٹی پی ٹی آئی ہے۔
رپورٹر فہدشہباز نےحیرانگی کا اظہار کرتے سوال کہ ’ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تناوع آپ کا ن لیگ کی وجہ سے کب ہے؟ شبلی فراز نے نفی کرتے کہا یہ اُن کی کوشش ہے، فہد شہباز نے کہا وہ کیسے کرسکتے ہیں کوشش؟ جس پر سینیٹر شبلی فراز نے سوال پر سوال پوچھیں گے؟ میں بحث کے موڈ میں نہیں ہوں۔
میں نے اپنی پوزیشن آپ کو دے دی ہے مگر رپورٹر نے کہا وہ صرف سمجھنا چاہتا ہے جس پر شبلی فراز برہم ہوگئے اور کہا کیا ہم کسی ’ٹاک شو‘ میں ہیں؟ ویڈیو بنانا بند کریں۔