اولمپکس میں شرکت کیلئےارشد ندیم اور فائقہ ریاض پیرس روانہ

اولمپکس میں شرکت کیلئےارشد ندیم اور فائقہ ریاض پیرس روانہ
کیپشن: اولمپکس میں شرکت کیلئےارشد ندیم اور فائقہ ریاض پیرس روانہ

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستان کے ایتھلیٹس ارشد ندیم اور اسپرنٹر فائقہ ریاض پیرس کیلئے روانہ ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق جیولن تھروور ارشد ندیم اور فائقہ ریاض پیرس روانہ ہوگئے، ارشد ندیم اپنے کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ پیرس کے لیے روانہ ہوگئے۔

اسپرنٹر فائقہ ریاض بھی پیرس اولمکپس کے لیے روانہ ہو گئیں، ارشد ندیم جیولن اور فائقہ ریاض 100 میٹر ریس میں ان ایکشن ہوں گی۔

ارشد ندیم کا گروپ راؤنڈ مقابلہ 6 اگست جبکہ فائنل 8 اگست ہو گا،جبکہ فائقہ ریاض ویمنز 100 میٹر ریس کے ابتدائی راونڈ میں 3 اگست کو حصہ لیں گی۔

Watch Live Public News