نان فائلرز کی سمز اور موبائل فونز بلاک کرنے کیلئے باقاعدہ ورکنگ گروپ تشکیل

نان فائلرز کی سمز اور موبائل فونز بلاک کرنے کیلئے باقاعدہ ورکنگ گروپ تشکیل

(ویب ڈیسک ) نان فائلرز کی سمز اور موبائل فونز بلاک کرنے کے لئے باقاعدہ ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا.

نان فائلرز کی سمز انکم  ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت بند کی جائیں گی۔ سمز اور موبائل فونز بلاک کرنے کے لئے باقاعدہ ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔ورکنگ گروپ میں ایف بی آر اور ٹیلی کام سیکٹر کے نمائندے شامل ہیں۔

سمز اور موبائل فونز بلاک کرنے کو باقاعدہ قانونی شکل دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ  نئے ٹیکس دہندگان کی تلاش کے لئے بھی ایف بی آر نے ورکنگ پیپر مکمل کرلیا ہے۔

تاجر دوست رجسٹریشن سکیم کو ہر حال میں کامیاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News