ایف ڈبلیو او نے ضلع کوہستان کے لورک گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

ایف ڈبلیو او نے ضلع کوہستان کے لورک گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

ویب ڈیسک: ضلع کوہستان میں تانگیر ویلی کے لورک گاؤں میں ایف ڈبلیو او نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فری میڈیکل کیمپ میں خواتین اور بچوں سمیت 1100 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں، لیڈی ڈاکٹرز اور ایف ڈبلیو او کے پیرا میڈیکل سٹاف نے مریضوں کا خصوصی معائنہ اور علاج کرتے ہوئے مفت ادویات بھی فراہم کیں۔ 

ایف ڈبلیو او نے گزشتہ تین ماہ میں دوسرے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ، ایف ڈبلیو او، تانگیر ویلی کے لورک گاؤں میں 21 میگا واٹ کا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بھی تعمیر کر رہا ہے۔ 

اس کے علاوہ ایف ڈبلیو او وادی تانگیر میں تعلیم کے شعبوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ ایف ڈبلیو او مزید ایسے طبی کیمپوں کے انعقاد کے لئے پر عزم ہے۔ 

دوسری جانب اہل علاقہ نے ایف ڈبلیو او کی جانب سے خیر سگالی کے اس قدم اور کوششوں کو خوب سراہا ہے۔

Watch Live Public News