ویرات کوہلی کا اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام، دونوں کی تصویر وائرل

ویرات کوہلی کا اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام، دونوں کی تصویر وائرل
کیپشن: Virat Kohli and anushka sharma
سورس: Instagram

(ویب ڈیسک)بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کا سہرا اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے سر سجا دیا، کوہلی نے انسٹاگرام پر انوشکا کے ساتھ ٹیم کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو  7 رنز سے شکست دے کر  دوسری مرتبہ ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کی،ٹیم نے پہلی بار 2007 میں پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی، اس شاندار جیت کے بعد اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے ویرات کوہلی نےمختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر ویرات نے اپنی اہلیہ کے لیے خاص پیغام میں لکھا کہ 'یہ آپ کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا، آپ نے مجھے اچھا انسان بنانے میں مدد کی، میرے پاس الفاظ نہیں کہ شکریہ ادا کرسکوں، یہ جیت آپ کی بھی اتنی ہی ہے جتنی کے میری، آپ کا شکریہ اور میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔


 
 
 

Watch Live Public News