وزیر اعظم سے جہانگیر ترین کی ملاقات،عوامی بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین

وزیر اعظم سے جہانگیر ترین کی ملاقات،عوامی بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین

(ویب ڈیسک ) جہانگیر ترین نے وزیرِ اعظم شہباز شریف  کو معیشت کو مثبت سمت میں گامزن کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے جہانگیر خان ترین کی ملاقات ہوئی، جہانگیر ترین اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن بھی ہیں۔اس  ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے راہنما عون چوہدری بھی شریک ہیں۔

جہانگیر ترین نے وزیرِ اعظم کو مشکل معاشی حالات کے باوجود کاروبار و سرمایہ کار دوست اور عوامی بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

جہانگیر ترین نے وزیرِ اعظم کو معیشت کو مثبت سمت میں گامزن کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔

Watch Live Public News