متوقع بارشیں ، موسمی حالات کے پیش نظر این ایچ اے نے الرٹ جاری کردیا

متوقع بارشیں ، موسمی حالات کے پیش نظر این ایچ اے نے الرٹ جاری کردیا

(ویب ڈیسک )  متوقع بارشیں اور موسمی حالات کے پیش نظر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

چئیرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند نے تمام شاہراہوں پر موجود ٹیکنیکل حکام کو ہدایات جاری کر دیں۔چیئرمین این ایچ اے کا کہنا ہے کہ  شاہراہوں پر موجود این ایچ اے ٹیکنیکل سٹاف کی بروقت موجودگی یقینی بنائی جائے، شاہراہوں پر ڈیوٹی پر مامور ٹیکنیکل سٹاف سے سستی کسی صورت  برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ارشد مہمند  نے کہا کہ   2 جولائی سےمتوقع شدید بارشوں کے باعث ممکنہ  نقصان سے  روڈ انفراسٹرکچر کے بچاؤ کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ   این ایچ اے اپنے روڈ نیٹ ورک کو بارشوں اور سیلاب کی صورتحال میں فعال رکھنے کیلئے پرعزم  ہیں۔

چیئرمین این ایچ اے نے ہدایت کی کہ   شاہراہوں پر ٹریفک کو بحال رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

ترجمان کے مطابق  تمام حساس مقامات پر این ایچ اے عملہ اور مشینری پہنچا دی گئی ہے۔

Watch Live Public News