(ویب ڈیسک)برطانیہ میں قیدی کے ساتھ جنسی تعلقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خاتون جیل افسر پر فرد جرم عائد کردی گئی، خاتون جیلر اس سے قبل ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی لندن میں واقع جیل وانڈس ورتھ میں قیدی کے ساتھ اسی جیل کی خاتون پولیس افسر 30 سالہ لنڈا ڈی سوسا ابریو کے ساتھ جنسی تعلقات قائم ہوگئے تھے،یہ معاملہ اس وقت کھلا جب قیدی اور جیل کی خاتون پولیس افسر کی جنسی تعلقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور خاتون افسر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔
خاتون پولیس افسر اور برازیلی ماڈل 30 سالہ لندا ڈی سوزا ابریو اور ان کے 29 سالہ شوہر ناتھن چینل 4 کے پروگرام میں کام کرچکے ہیں، خاتون جیلر اور ان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر OnlyFans نامی اکاؤنٹ بھی بنا رکھا تھا جس میں فحش اور نسل پرستانہ مواد دیکھنے کے لیے صارفین سے ماہانہ فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں خاتون جیلرز کے قیدیوں کے ساتھ جنسی تعلقات کے واقعات نئے نہیں۔ رواں برس کے آغاز میں برمنگھم کی ایک خاتون جیلر کو اس جرم میں 16 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی تھی،اسی طرح 2022 میں بھی ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا تھا جس میں خاتون جیلر کو سزا سنائی گئی تھی۔