پاک فوج کا بالائی وادی نیلم میں پل کی تعمیر کا کام مکمل 

  پاک فوج کا بالائی وادی نیلم میں پل کی تعمیر کا کام مکمل 

 ویب ڈیسک: پاک فوج نے بالائی وادی نیلم میں پل کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے۔

عوامی خدمت کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاک فوج نے لوات بالا میں پل تعمیر کر دیا ہے۔ خستہ پل کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ 

واضح رہے کہ لوات نالے پر بنے پل کی خستہ حالی سے گزشتہ دنوں دو بچے نالے میں گر گئے تھے۔ پاک فوج نے انتہائی کم وقت میں نالے پر پل تعمیر کر کے لوگوں کی مشکلات کو آسان کیا ہے۔ 

نالے پر پل تعمیر ہونے سے سکول جانے والے بچوں اور مقامی آبادی کو فائدہ حاصل ہوگا جبکہ مقامی لوگوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

Watch Live Public News