پیپلزپارٹی کے کونسلرکاقتل،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

پیپلزپارٹی کے کونسلرکاقتل،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کیپشن: پیپلزپارٹی کے کونسلرکاقتل،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے کورنگی میں پیپلز پارٹی کے کونسلر کی ٹارگٹ کلنگ کیس میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، واقعے کی سی سی ٹی وی میں واردات کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔

تفصیلا ت کے مطابق کورنگی عوامی کالونی تھانے کی حدود میں دن دیہاڑے پیپلزپارٹی کے کونسلر کا قتل، بلاول بھٹو کے نوٹس کے بعد پولیس نے پھرتی دکھانی شروع کردی ، تحقیقاتی کمیٹی بنائے جانے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔2 روز قبل ہونیوالے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کرلی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کی ،عامر عباسی کو گولیاں لگتے ہی موٹرسائیکل سمیت سڑک پر گر گئے،عامر عباسی کو ایک گولی کان کے پیچھے دوسری گولی گردن پر لگی ،مقتول موٹرسائیکل خود چلا رہا تھا ، مقتول عامر گولیاں لگتے ہی موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا، کونسلر عامر عباسی کو دو روز قبل کورنگی صنعتی ایریا میں مسلح ملزمان نے قتل کیا تھا۔

Watch Live Public News